SK_royal_court
Plz Log In 4 Enjoying Much more THan ur expectations


 
HomeHome  RegisterRegister  Log inLog in  

Share | 
 

 نہایت گہرے معانی لئے ایک پُر اثر قصہ

View previous topic View next topic Go down 
AuthorMessage
♥Royal♥
Royal Queen
Royal Queen


Gender : Female Join date : 2009-12-13
Location : Dunya main...
Job/hobbies : book reading,computer,designing....

PostSubject: نہایت گہرے معانی لئے ایک پُر اثر قصہ   Thu Oct 21, 2010 7:00 am

نہایت گہرے معانی لئے ایک پُر اثر قصہ

ایک تھی لڑکی،اندھی اور بصارت سے محروم، اپنے اندھے پن کی وجہ سے نا صرف اپنے آپ سے نفرت کرتی تھی
بلکہ اس دنیا اور اور دنیا کے ہر شخص سے بھی نفرت کرتی تھی۔

ہاں مگر ایک شخص تھا جس سے وہ پیار کرتی تھی اور وہ تھا اسکا محبوب دوست جو ہر وقت اس کے ساتھ رہتا تھا اور اسکے ہر دکھ سکھ کا خیال رکھتا تھا۔
لڑکی نے اُسے کہہ رکھا تھا کہ وہ جس دن اس دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لے گی اُسی دن اُس سے شادی کر لے گی۔

ایک دن کسی نے اپنی دونوں آنکھیں اُس لڑکی کو عطیہ کر دیں، اور جب آنکھیں لگا دینے کے بعد اُس کی آنکھوں سے پٹی اُتاری گئی تو،
وہ ساری دنیا کو دیکھ سکتی تھی بشمول اپنے محبوب دوست کے!

اُس کے دوست نے پوچھا، اب تو تم اپنی آنکھوں سے ساری دنیا کو دیکھ سکتی ہو، اب تو مجھ سے شادی کروگی ناں!
لڑکی نے اپنے دوست کو دیکھا، حیرت سے اُسے صدمہ لگا کہ اُسکا دوست تو اندھا تھا، غیر متوقع طور پر اسکے دوست کے چہرے پر خالی آنکھیں اُسکا منہ چِڑا رہی تھیں۔
وہ لڑکی جو حسرت کرتی تھی کہ آنکھیں ملیں گی تو اپنی ساری زندگی اسکے ساتھ بِتائے گی مگر۔۔۔۔ لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا۔

لڑکا روتے ہوئے وہاں سے چلا گیا، کچھ دنوں کے بعد اُس نے لڑکی کو ایک رقعہ بھیجا کہ
اے میری دوست اپنی اِن آنکھوں کا بہت خیال رکھنا، کیوں کہ کچھ دن پہلے تک یہ میری آنکھیں تھیں۔

جی ہاں! اکثر اوقات انسانی ذہن اپنی ذرا سی حیثیت یا سٹیٹس تبدیل ہونے پر بالکل اسی طرح کیا کرتے ہیں۔
بہت ہی کم ایسے لوگ ہیں جو اپنی سابقہ حیثیت کو نہیں بھلاتے اور ہر حال میں یاد رکھتے ہیں کہ وہ کس قسم کے حالات سے گزر چکے ہیں۔

یاد رکھیئے! زندگی اللہ کی عطا کردہ نعمت اور تحفہ ہے۔

آج کے بعد اپنی زبان سے کوئی ناشائستہ بات نکالنے سے قبل اُن لوگوں کے بارے میں ضرور سوچیئے گا جو بولنے سے محروم ہیں۔

کھانے کے ذائقہ پر اعتراض کرنے سے پہلے اُن کے بارے میں ضرور سوچیئے گا جن کو اس جیسا کھانا بھی میسر نہیں ہے۔

بعض تو اپنی زندگی پر ہی اعتراض کر جاتے ہیں، آئندہ اُنکے بارے میں ضرور سوچیئے گا جو تم سے پہلے آسمانوں کی طرف کوچ کر گئے۔

گاڑی چلاتے ہوئے مُسافت کی طوالت کا شکوہ کرنے سے پہلے اُن کے بارے میں ضرور سوچیئے گا جو یہ سفر پیدل کرتے رہے ہیں۔

اور جب کبھی اپنے کام سے تھکن یا بوریت کی شکایت ہو اُن لوگوں کا تصور ضرور ذہن میں لائیے گا جو بے روزگار ہیں اور اس جیسے کام کا محض تصور ہی کر سکتے ہیں ۔

اپنی بیوی یا خاوند کی شکایت کرنے سے پہلے ان کے بارے میں ضرور سوچیئے گا جو اللہ کے حضور اپنے اکیلے پن کی دوری کی فریاد کرتے ہیں ۔

اور جب کبھی تم پر حد سے زیادہ یاسیت و قنوطیت چھا جائے تو اپنے چہرے پر یہ سوچ کر ایک مسکراہٹ لانے کی کوشش کیجیئے گا کہ
ابھی تم زندہ اور سلامت ہو اُن تمام نعمتوں کا شکر ادا کرنے کیلئے جو اللہ نے تمہیں نوازی ہیں۔

__________________________________________________
[You must be registered and logged in to see this image.][You must be registered and logged in to see this image.][You must be registered and logged in to see this image.][You must be registered and logged in to see this image.][You must be registered and logged in to see this image.][You must be registered and logged in to see this image.][You must be registered and logged in to see this image.][You must be registered and logged in to see this image.][You must be registered and logged in to see this image.][You must be registered and logged in to see this image.][You must be registered and logged in to see this image.]
[You must be registered and logged in to see this image.]
[You must be registered and logged in to see this image.]
Back to top Go down
Admin
Royal Faculty
Royal Faculty


Gender : Female Zodiac : Virgo Ramadaan
Birthday : 1992-08-28
Join date : 2009-12-08
Location : Every where
Job/hobbies : M.A arabic student

PostSubject: Re: نہایت گہرے معانی لئے ایک پُر اثر قصہ   Tue Oct 26, 2010 11:34 pm

zbrdst thread yar
thnx royal

__________________________________________________
[You must be registered and logged in to see this image.]
Back to top Go down
http://sk-royal-court.fforum.biz manoseeker
♥Noor ul Ain♥
DesigneR


Gender : Female Zodiac : Aries Rabi-us-Saani
Birthday : 1987-03-21
Join date : 2009-12-10
Location : Apne Dil Main (♥)
Job/hobbies : Chawiliyaan Maarna

PostSubject: Re: نہایت گہرے معانی لئے ایک پُر اثر قصہ   Wed Oct 27, 2010 8:28 pm

:jazak1

__________________________________________________
[You must be registered and logged in to see this image.]
I aM So LuCkY... [You must be registered and logged in to see this image.]
Back to top Go down
sweet smile
Topaz Gem
Topaz Gem


Gender : Female Zodiac : Aries zul-Hijjah
Birthday : 1995-03-29
Join date : 2010-11-11
Location : Bahrain

PostSubject: Re: نہایت گہرے معانی لئے ایک پُر اثر قصہ   Thu Nov 11, 2010 1:34 am

:jazak1
bht zabardast sharing dearest siso
Back to top Go down
Sponsored content




PostSubject: Re: نہایت گہرے معانی لئے ایک پُر اثر قصہ   Today at 5:09 pm

Back to top Go down
 
نہایت گہرے معانی لئے ایک پُر اثر قصہ
View previous topic View next topic Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
SK_royal_court :: Islam :: Islamic Thoughts-
Jump to: